320 کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب اپریشن

Spread the love


لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صادق آباد کے رہائشی 320 کلو وزنی نورالحسن کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔موٹاپے کا شکار 320 کلو وزنی نورالحسن کا وزن کم کرنے کےلئے لاہور کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ آپریشن کے بعد اس وقت نورالحسن کی زندگی خطرے سے باہر ہے اور ان کو دو دن تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔

ایک سال کے عرصہ میں نورالحسن کا وزن 100 کلو تک کم ہوگا جبکہ دوسال کے عرصہ میں ان کا وزن معمول کے مطابق ہوجائے گا۔ نورالحسن نے کچھ عرصہ قبل آرمی چیف سے علاج کی درخواست کی تھی جس پر آرمی چیف کے حکم پر آرمی کی ایئر ایمبولینس کے ذریعہ انہیں لاہور کے شالیمار اسپتال لایا گیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply