کراچی: کاروبار کی تالہ بندی پر غور، تاجر کنونشن آج منعقد ہوگا

Spread the love

کراچی (نامہ نگار)وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس وصولی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات نے تاجروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ کراچی میں تجارتی مراکز ویران نظر آنے لگے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، تاجر برادری اپنا کاروبار کرنے کے بجائے حکومتی اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مارکیٹوں سے خریدار بھی غائب نظر آرہے ہیں جبکہ بہت سے تاجروں نے پاکستان چھوڑنے اور دوسرے ملکوں کی شہریت لینے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ مختلف گروپس نے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے گروپ کے تحت 28 جون کو کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس میں کاروبار کی تالابندی جیسے انتہائی اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply