125

28 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1894ء لیبر ڈے امریکہ کی سرکاری تعطیل بن گیا

1950ء جنوبی کوریا نے سیول پر قبضہ کیا

1981ء تہران میں بم دھماکا 73 ہلاک

2005ء کینیڈا ہم جنس شادی کو قانونی قرار دینے والا تیسرا ملک بنا

ولادت

1712ء ژاں ژاک روسو انسانی مساوات کا مبلغ، جینوا کا ایک فلسفی اور انشا پرداز، جس کی تحریریں فرانس میں انقلاب برپا کرنے کا سبب بنیں۔ جینوا میں پیدا ہوا۔ جوانی میں وطن کو خیر باد کہہ کہا اور آوارہ گردی اختیار کی۔ ایک معزز خاتون مادام وارنس کی سرپرستی میں موسیقی، فلسفے اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1760ء میں ایک مضمون سائنس اور آرٹ کا اثر اخلاق پر لکھا۔ یہ مضمون بہت مشہور ہوا۔ دوسرے سال ناول ایملی لکھا جس میں تعلیم کے اصولوں او طریقوں پر بحث کی۔ 1762ء میں معاہدہ عمرانی لکھی جس میں حکومت اور معاشرے کے اصولوں پر تبصرہ کیا۔ وہ کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اسے رومانیت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ انسان آزاد پیدا ہوا ہے مگر ہر طرف سے زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ اس کا انتقال 2 جولائی 1772 کو ہوا۔

1873ء الیکسس کارلایک فرانسیسی جراح و حیاتیاتدان تھے انھیں 1912 کا نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔ ان کا انتقال 5 نومبر 1944 کو ہوا۔

1867ء لوئجی پیرآندیلو اطالوی اٹلی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار، افسانہ نگار اور ناول نگار اور 1934ء کے ادب کے نوبل انعام یافتہ مصنف ہیں۔ ان کا انتقال 10 دسمبر 1936ء کو ہوا۔

1875ء ہنری لیبگ، فرانسیسی ریاضی دان (وفات: 1941ء)

1906ء ماریہ جیوپرٹ مئیر ایک امریکی خاتون طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات جیتنے والے شخصیت تھے۔ انہوں نے یہ انعام 1963ء میں جے ہنس ڈی ہنسن اوریوجین پاول وگنر کے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ نیوکلئیر شیل کی ساخت کے حوالے سے کی گئی دریافتیں تھی۔ ان کا انتقال 20 فروری 1972 کو ہوا۔

1921ء فرانک شروڈ رولینڈ امریکا کے نوبل انعام یافتہ کیمیادان اور جامعہ کیلیفورنیا سے وابستہ پروفیسر تھے۔ ان کا انتقال 10 مارچ 2012ء کو ہوا۔

1921ء نرسہما راؤ راجیو گاندھی کے قتل کے بعد گانگرس پارٹی کی جانب سے 1991 سے 1996 تک بھارت کے وزیرِاعظم رہے۔پی وی نرسہما راؤ نے ہی نوے کی دہائی میں بھارت میں آنے والی اقتصادی تبدیلیوں کا آغاز کیا۔ نرسہما راؤ نہرو گاندھی خاندان کے علاوہ واحد بھارتی وزیرِاعظم تھے جنہوں نے پانچ برس کی مقررہ مدت پوری کی۔ان کے دورِ اقتدار میں ہی دسمبر 1992 میں بابری مسجد کا سانحہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں بھارت میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان کا انتقال 23 دسمبر 2004 دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں ہوا۔

1930ء ولیم سیسل کیمپ بل ایک آئرلینڈی نژاد امریکی حیاتیات دان اور جراسیمیات دان ہیں جنھیں گول کیڑوں سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کے طریقہ کار کے دریافت پر 2015 میں طب کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دیا گیا۔

1940ء پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش کے مسلمان بنکار ہیں۔ وہ انتہائی غریب لوگوں کو جو عام بنکاری نظام سے قرضہ لینے کے اہل نہیں چھوٹے قرضے دینے کے نظام کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گرامین بنک (Grameen Bank) کے بانی بھی ہیں۔ 2006ء میں انکو اور ان کے بنک کو مشترکہ طور پر غریب لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے پر اور سماجی خدمات کے شعبہ میں نوبل انعام دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یونس انفرادی طور پر بھی کئی بین الاقوامی اعزازات بشمول بین الاقوامی خوراک کا انعام (ورلڈ فوڈ پرائز World Food Prize) جیت چکے ہیں۔ وہ بینکر ٹو دی پوور (Banker to the Poor) کے مصنف اور گرامین بنک کے بانی بھی ہیں۔

1943ء کلاوس ون کلٹزنگ ایک مغربی جرمنی کے طبیعیات دان تھے۔ انھوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا یہ انعام 1985 میں انھوں نے کوانٹائزڈ ہال ایفکٹ دریافت کرنے پر جیتا۔

1970ء مشتاق احمد، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

1971ء ایلون مسک 28 جون 1971 کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوا۔ آجکل ایلون مسک ایک مشہورکینڈین امریکن بزنس مین، انجینئر، موجد اور سرمایہ کار ہے۔ مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار، دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ کی تیاری اور اس جسے کئی بڑے بڑے انقلابی منصوبوں کے پیچھے ایلون کا ہی انقلابی ذہن کار فرما ہے۔ ایلون نہ صرف سپیس ایکس اور ٹیسلا موٹرزمیں سی ای اوہے بلکہ سولر سٹی کا چیئرمین اور پے پال، زپ 2 کا شریک بانی بھی ہے۔ ان سب منصوبوں سے بڑھ کر ایلون نے ہائپر لوپ کے نام سے ایک نئے تصوراتی ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کی کامیابی کے بعد سفر کی دنیا کا نقشہ ہی کچھ اور ہو گا۔ جنوری 2016 میں ایلان کے اثاثہ جات کی مالیت 12.4 ارب ڈالر بنتی ہے جس وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرستمیں انتالیسویں نمبر پر ہیں۔

1994ء حسین بن عبد اللہ دوم، اردن کے شاہ عبد اللہ دوم ظاہری وارث ہیں۔ وہ ہاشم خاندان سے ہیں جو 1921ء سے اردن پر حکمرانی کر رہا ہے

وفات

1389ء مراد اول، عرفیت: خداوندگار 1359ء سے 1389ء تک سلطنت عثمانیہ کے حکمران رہے۔ وہ اورخان اول کے صاحبزادے تھے جو بازنطینی شہزادی ہیلن (نیلوفر) کے بطن سے پیدا ہوئے اور 1359ء میں اپنے والد کے وفات کے بعد تخت نشین ہوئے۔ انہوں نے نو مفتوحہ شہر ادرنہ (ایڈریانوپل) کو دار الحکومت قرار دے کر یورپ میں عثمانی پیش قدمی کو مضبوط کیا اور بلقان کا بیشتر علاقہ عثمانی قلمرو میں شامل کیا اور بازنطینی حکمران کو خراج دینے پر مجبور کیا۔ مراد اول پہلے حکمران تھے جنہوں نے آل عثمانی کو پہلی بار سلطنت عثمانیہ میں تبدیل کیا۔ انہوں نے 1383ء میں سلطان کا لقب حاصل کیا اور ینی چری اور دیوشرمہ کا نظام اور دیوان تشکیل دیا۔ انہوں نے سلطنت کو دو صوبوں انادولو (اناطولیہ) اور رومیلی (یورپ) میں تقسیم کیا۔ ان کے دور حکومت میں موجودہ بلغاریہ کا دار الحکومت صوفیہ سلطنت عثمانیہ میں شامل ہوا۔ انہوں نے پہلی جنگ کوسوو میں بلقان کی مسیحی افواج کو شکست دی۔ وہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایک زخمی سرب فوجی کے حملے میں شہید ہوئے۔ وہ 29 جون 1326 کو پیدا ہوئے۔

1836ء جیمز میڈیسن (انگریزی: James Madison) امریکی سیاست دان اور امریکا کے چوتھے صدر تھے جو منصب صدارت پر 1809ء تا 1817ء تک فائز رہے۔ انہیں ریاست ہائے متحدہ کا بانی اور امریکی آئین کا باپ تصور کیا جاتا ہے جو اس دستاویز کے اہم ترین مصنف تھے۔ وہ متحدہ امریکی کانگریس کے پہلے سربراہ تھے جن کی زیر صدارت کئی بنیادی قوانین بنائے گئے اور امریکی آئین میں پہلی دس ترامیم کر کے بنیادی انسانی حقوق وضع کیے گئے جن کی وجہ سے انہیں بنیادی حقوق کے بل کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔ بطور سیاست دان اور دانشور میڈیس اس بات پر اعتقاد رکھتے تھے کہ نئی جمہوریہ کے لیے سب سے اہم ضرورت چیک اینڈ بیلنس ہے تا کہ ارتکاز طاقت کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال سے روکا جا سکے۔ وہ سمجھتے تھے کہ نئی قوم کو بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف جنگ کرنی چاہیے اور وہ ریاست کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے نظام وضع کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

1998ء کملا سوہونی ایک بھارت کی خاتون ماہر حیاتی کیمیاء تھی۔ وہ پہلی بھارتی خاتون تھی جسے سائنس کے تعلیمی شعبے میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل ہوئی۔ وہ 14 ستمبر 1912 کو پیدا ہوئیں۔

تعطیلات و تہوار

ویت نام میں خاندان کا دن

اپنا تبصرہ بھیجیں