105

سینئرکمانڈرافغان تحریک طالبان،عالم دین مولوی صدیق اللہ سپردخاک

Spread the love

اکوڑہ خٹک افغان مہاجر للمہ کیمپ میں نماز جنازہ ،ہزاروں مقامی و افغان عوام کی شرکت
ننگرہارمیں نامعلوم مسلح افراد نے درس کے دوران اندھادھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
نوشہرہ (صباح نیوز)افغانستان تحریک طالبان کے سینئر کمانڈر اور ممتاز عالم

دین مولوی صدیق اللہ کو ننگرہار افغانستان میں دوران درس نامعلوم مسلح افراد

نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی میت بھی ننگرہار سے نوشہرہ کے

علاقے اکوڑہ خٹک افغان مہاجر للمہ کیمپ میں منتقل کر دی گئی جہاں نماز جنازہ

کی ادائیگی کے بعد والد اور والدہ کے پہلو میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ

میں بڑی تعداد میں افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں رہائشی افغان

مہاجرین نے شرکت کی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں