140

افغان صدر کے دورہ لاہور کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Spread the love
سی سی پی او بی اے ناصر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،یس پی سکیورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کے دورہ لاہور کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈی آئی جی سکیورٹی عمران احمر اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو ایس پی سکیورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ افغان صدر کا روٹ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ سی سی پی او نے سی ٹی او کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے موثر متبادل انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ معزز مہمان کے دورے کے موقع پر سی ٹی او اور تمام ایس پی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ روٹ کے راستے پر سکیورٹی کیمرے مکمل فعال ہونے چاہئیں۔ افغان صدر کے دورے میں وی وی آئی پی سکیورٹی کے تمام پیرامیٹرز اپنائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں