افغان صدر کا دورہ خطے میں امن بنانے کے لیے اہم ہے: فردوس عاشق اعوان

Spread the love

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان سفارتی محاذ پر نئے خدوخال کا تعین کرے گا،خطے کو پرامن بنانے، علاقائی استحکام ، متنازعہ امور کے حل کر لئے یہ دورہ انتہائی اہیمت کا حا مل ہے

پاکستان کے عوام اور حکومتوں نے افغانستان کے عوام کی خواہشات ،جذبات اور احساسات کی ترجمانی کے لئے ہمیشہ بے پناہ قربانیاں دیں، افغان صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ نکتہ نظر سن کر جامع حکمت عملی طے کی جائے گی، پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت35لاکھ سے زائد مہاجرین پاکستان کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں، افغان عوام کی خواہشات کے مطابق افغانستان میں قیام امن ،دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے قبائلی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے عمران خان کے ویژن کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا دورہ کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply