اپوزیشن ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلے،عثمان بزدار

Spread the love

جو حشر اے پی سی کا ہوا ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے

کرپٹ عناصر سن لیں قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے،بیان

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہئے، اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھا ہونا بری طرح فلاپ رہا۔ انہوں نے اپنے بیان میں 22 کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا اور کہا کہ کرپٹ عناصر سن لیں قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو حشر اے پی سی کا ہوا ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

Leave a Reply