امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن میں روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے

Spread the love

آپ کا کوئی لینا دینا نہیں کہ میں صدر پیوٹن کو کیا کہوں گا،ٹرمپ کا صحافیو ں کو جواب

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی مداخلت سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے۔ صحافیوں کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئے ۔وائٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہوں سے ملیں گے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔روس کے صدر پیوٹن سے امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ اس سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ وہ صدر پیوٹن کو کیا کہیں گے۔

Leave a Reply