205

لیاقت آباد،ایکسائزکا چھاپہ، خاتون سے2کلو ہیر وئن برآمد

Spread the love

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرید کورٹ ہائوس کے انسپکٹر قمر شاہ نے ریڈ کرکے خاتون کے

قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 2کلو ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

چودھری مسعود الحق کی ہدایت پر ایکسائز انسپکٹر قمر شاہ نے تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں خاتون شمیم بی

بی کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو ہیروئن برآمد کرکے گرفتارکرلیا اور اس کے خلاف مقامی

تھانے میں مقدمہ درج کروادیاہے ، انسپکٹر قمر شاہ کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمہ سے تفتیش جاری

ہے ،شبہ ہے کہ اس کے گینگ میں مزید افراد بھی شامل ہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ ڈی جی کی ہدایت پر منشیات

فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کے خلاف بلاامتیازکارروائی جاری رہے گی اور نئی نسل کو اس

نشے میں مبتلا کرنے والوں کوکوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


ہیر وئن برآمد

اپنا تبصرہ بھیجیں