202

پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

Spread the love

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی نیوزی

لینڈ کیخلاف 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ ٹیم نے 19

اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے۔گرین شرٹس کی طرف سے

اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ دونوں نے چند بہترین شارٹس

کھیلے تاہم تیسرے اوور کی آخری گیند پر اوپنر فخر زمان 9 رنز بنا کر چلتے

بنے۔ بولٹ نے وکٹ حاصل کی۔ دوسرا نقصان امام الحق کی شکل میں اٹھانا پڑا۔

لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فرگوسن کے باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں گپٹل کو کیچ دے

بیٹھے۔اس وقت پاکستان نے25 اوور میں110رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم 48 رنز

بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں