ہمارے مفادات پرحملہ کیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیںگے، ٹرمپ

Spread the love

ایرانی لیڈروں کے بیانات شدید جہالت اور توہین پرمبنی،اس سے اندازہ ہوتا ہے وہ حقائق سے واقف نہیں،ٹوئیٹ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ ایرانی لیڈر قوم کا پیسہ دہشت گردی کے فروغ پر صرف کر رہے ہیں اور یہ صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں صدرٹرمپ نے کہا کہ خطے میں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانا ایران کو مہنگا پڑے گا اور تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔قبل ازیں تہران نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کے باعث سفارتی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاوس کے طرز عمل کو احمقانہ قراردیا۔اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی لیڈروں کے بیانات شدید جہالت اور توہین پرمبنی ہیں۔ ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ حقائق سے واقف نہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے مفادات پرحملہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply