چین کا چاند پر بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان

Spread the love

چین نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند پر ایک مکان تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پرتھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے متعدد مکانات بنائیگا۔اس حوالے سے جو مستقبل کیلئے منصوبے بنائے گئے ہیں ان میں موجودہ چانگ4مشن کے بعد یکے بعد دیگرے4دوسرے مشن بھی خلا میں بھیجے گا۔تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے چاند پر بستی بسانے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔چینی خلائی ایجنسی کے حکام کا کہناہے کہ سال رواں کے آخر تک وہ چانگ5مشن کے توسط سے ایک بار پھر چاند پر جائیگا۔ویسے بھی چین وہ پہلا ملک ہے جو چاند کے انتہائی دور افتادہ علاقوں تک مشن بھیجنے میں کامیاب ہوچکا ہے اور اس مشن پر جانے والا جہاز4جنوری کو وان کارمان آتش فشاں کے دہانے کے قریب اترا تھا۔ آج کی دنیا میں چین اپنی پرانی عظمتوں کو یکے بعد دیگرے چھوتا اور آگے بڑھتا جارہا ہے اور اس نے ایسے محیر العقول کارناموں کا لامتناہی سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کہیں رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

Leave a Reply