افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک، نیٹوفورسز کا تفصیلات بتانے سے انکار

Spread the love

واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا،غیرملکی میڈیا

کابل ( وائس آف ایشیا) افغانستان میں دو امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری اور نیٹو فورسز نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو امریکی اہلکار افغانستان میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ کابل کے ایک روز بعد پیش آیا۔ہلاکتیں کیسے ہوئیں، امریکی فوج اور نیٹو اتحاد تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ 18 سالہ اس جنگ میں اب تک چوبیس سو زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply