بھارت، مسلمان سے جبر ہندو نعرے لگوانے اور تشدد کے بد قتل کے الزام میں 11 افراد گرفتار

Spread the love

تبریز انصاری کو کھمبے سے باندھ کر 12گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا

2پولیس افسران کو اپنے سینئر کو اطلاع نہ دینے پر معطل کردیا ہے،۔ سربراہ سرائے قلعہ پولیس کارتھک ایس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس نے مسلمان شخص سے جبری طور پر ہندو نعرے لگوانے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں11افراد کو گرفتار کرلیا۔تبریز انصاری کے قتل، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، کے کیس میں غفلت برتنے پر 2پولیس افسران کو معطل بھی کردیا گیا۔ویڈیو میں24سالہ تبریز انصاری کو بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے گائوں سرائے قلعہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا گیا جہاں اس سے ہندو مذہب کا نعرہ ‘جے سری رام کہنے پر مجبور کیا جارہا تھا اور مقتول کو ہجوم سے روتے ہوئے اپنی جان بخشنے کی درخواست کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تبریز انصاری پر گائوں کے لوگوں نے نقب زنی کا الزام عائد کیا اور اسے ایک کھمبے سے باندھ کر 12گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سرائے قلعہ پولیس کے سربراہ کارتھک ایس کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے 11افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ 2پولیس افسران کو اپنے سینئر کو اطلاع نہ دینے پر معطل بھی کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تبریز انصاری کی اہلیہ نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے اسے شدید زخمی ہونے کے باوجود بھی جان بوجھ کر حراست میں لینے کے بعد ہسپتال لے جانے کے بجائے پہلے جیل لے کر گئی تھی۔

واضح رہے کہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارتی حکومت نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقلیتوں کے خلاف مذہبی تشدد میں اضافہ ہوا ہے، کو مسترد کردیا تھا۔امریکی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گائے کی حفاظت کرنے والے گروہ کے مسلمانوں اور کم ذات دلتوں پر حملوں کی تعداد میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ ‘اس طرح کے واقعے میں ملوث افراد کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیدا کیا گیا مثبت ماحول تباہ کیا جائے۔3

دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت پر قتل کے واقعات کو روکنے میں حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھایا۔کانگریس کی ترجمان شما محمود کا کہنا ہے کہ کیا بی جے پی کی حکومت امریکی حکومت کی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرسکتی ہے جہاں مسلمانوں اور دلتوں کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply