179

سونے کی ریکارڈ توڑ چھلانگ،فی تولہ 80500کا ہو گیا

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں21ڈالرکا اضافہ ہونے

پرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید1300روپے مہنگاہوکرملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح

پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے

اور10گرام سونے کی قیمت میں1115روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی

قیمت79200روپے سے بڑھ کر80500روپے اور10 گرام سونے کی قیمت67901روپے سے بڑھ

کر69016روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام

رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت780.17روپے

پرمستحکم رہی ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل کاروباری ہفتے کے دوسرے روز

بھی رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 34200کی نفسیاتی حدسے گرگیا،جس کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے

مزید60ارب34کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے۔منگل کومارکیٹ میں کاروبار کاآغازہواتو کے ایس

ای100انڈیکس34471پر ٹریڈ کررہا تھا۔مارکیٹ کے اختتام پر281.33پوائنٹس کمی سے34190.62 پوائنٹس

پر بندہوا۔مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے

بھاؤمیں اضافہ،193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں

استحکام رہا۔علاوہ ازیںفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر

کی قیمت خرید156.97روپے سے بڑھ کر157.00روپے اور قیمت فروخت میں157.17روپے سے بڑھ

کر157.20روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت

میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے اورقیمت

فروخت156.70روپے پرمستحکم رہی ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں