شہدا کی یاد میں پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ہڑتال رہی

Spread the love
فائل فوٹو

جنوبی اضلاع میںنوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا

شہیدنوجوانوں کو خراج عقیدت سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی

سری نگر(کے پی آئی) شہدا کی یاد میں پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں منگل کو ہڑتال رہی اس دوران لوگوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی جلوس بھی نکالے۔ شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ سروسز منقطع ہیں کولگام شوپیاں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرئے کئے۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا فورسز نے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ پلیٹ چھروں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کو چوٹیں آئیں۔ ۔پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بندجبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ سینکڑوں لوگ شہیدنوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے۔

Leave a Reply