اے پی سی کے بارے میں اہم اجلاس آج ہو گا

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام آن لائن) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں آج( منگل کو) اہم مشاورت اجلاس ہوگا، ایجنڈے کوحتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی جبکہ اے پی سی کے اوقات کار بھی طے کیے جائیں گے ،شیڈول کے مطابق اے پی سی کل اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میںہوگی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جمع ہوں گے ، اپوزیشن کی ہر جماعت سے کل ہونے والے اے پی سی کے ایجنڈے کے بارے میں تحریری سفارشات مانگی گئی ہیں، ہر اپوزیشن جماعت ایجنڈے کیلئے تجاویز لے کر آئیںگی، ایجنڈے کو حتمی شکل دے کر اس بارے میں اے پی سی میں اپوزیشن قائدین خطاب کریں گے اور مشترکہ ایجنڈے کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ آج اے پی سی کے اوقات کار کے بارے میں بھی مشاورت ہوگی۔

Leave a Reply