سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، القاعدہ کراچی کے امیر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

Spread the love

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2

فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ

برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر واقع خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور

حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، پولیس اور حساس ادارے کے

اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2

فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایس پی کراچی ملیر عرفان بہادر نے کہا ہے کہ مارے گئے 2 دہشت گردوں

کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی،

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم اور

کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا

ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی کا امیر تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں

کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔


3دہشتگرد ہلاک

Please follow and like us:

Leave a Reply