197

نیب نے فریال تالپور کو کراچی منتقل کردیا،

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)سندھ اسمبلی کی طرف سے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کے

بعد نیب نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ورکن سندھ اسمبلی فریال

تالپور کو کراچی منتقل کردیا جہاں وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گی، نیب راولپنڈی کی تفتیشی

ٹیم کے ارکان فریال تالپور کے ہمراہ ہیں ۔پیر کو سندھ اسمبلی کی طرف سے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر

جاری کئے جانے کے بعد نیب نے انہیں اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا ہے جہاں وہ سندھ اسمبلی کے

اجلاس میں شریک ہوں گی ، فریال تالپور جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں

اور نیب نے فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دے کر وہاں ان سے تفتیش شروع کررکھی تھی ، اب جب

تک سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا فریال تالپور کراچی میں ہی رہیں گی ، اسمبلی اجلاس میں روزانہ

کی بنیاد پر شریک ہونے کے بعد نیب ٹیم انہیں ان کی رہائش گاہ منتقل کیا کرے گی ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں