سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کرونگا،آصف زرداری

Spread the love

لفظ سلیکٹڈ پر بات کریں گے کہ یہ پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں ،صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا۔جعلی اکائونٹس کیس میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ لفظ پر پابندی کیخلاف پارلیمنٹرینز سے مشاورت کروں گا اور پتا کرتے ہیں حکومت پابندی لگا بھی سکتی ہے یا نہیں۔

قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں ، اس پر قانونی ماہرین سے بات کرتا ہوں ، پارلیمنٹرین سے بھی مشاورت کروں گا، لفظ سلیکٹڈ پر بات کریں گے کہ یہ پابندی لگا سکتے ہیں یا نہیں۔حکومتی ارکان کی جانب سے سابقہ حکومت پر لعنت بھیجنے اور چور ڈاکو کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ دیکھ لیں آپ یہ لوگ کیا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات کے بارے میں آصف زرداری نے مسکرا کر بات ٹال گئے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply