127

افغانستان کیخلاف غیر ضروری اپیلیں ویرات کوہلی کو مہنگی پڑگئی

Spread the love

آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے بار بار غیر ضروری اپیلیں کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔

گذشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔

افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں