110

امریکہ کا ایران کے خلاف مزید بڑی اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان

Spread the love

ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں پیر کے روز سے قابل عمل ہونگی

کچھ بھی ہوجائے،تہران جوہری بم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں کرسکتا،امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرنے ایران کے خلاف مزید بڑی اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں (کل ) سے قابل عمل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے مزید پابندیوں کا فیصلہ ایران کی جانب سے جوہری پروگرام پر عائد حد عبور کرنے کے اعلان پر کیا، کچھ بھی ہوجائے، تہران جوہری بم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں (آج) سے قابل عمل ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاربنانے سے روکنے کیلئے پابندیاں عائد کی جائیں گی ،تہران میں موجود قیادت ارادہ تبدیل نہیں کرتی تو اقتصادی دباو قائم رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں