budjat 150

نا ن فائلرز کا پوری قوت سے پیچھا کرینگے،حماد

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے نادرا، کسٹم ، ایف آئی اے ، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے تعاون سے ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے۔ 30 جون کے بعد بے نامی جائیدادیں ضبط اور 7 سال قید کی سزا ہو گی ۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا جبکہ نا ن فائلرز کا پوری قوت سے پیچھا کریں گے ،

ہفتے کے روز ایمنسٹی سکیم کے بارے میں ٹیکس گزاروں کی سہولت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حماد اظہرکا مزید کہنا تھا ایسے تمام افراد کا ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے ہر شخص کا ڈیٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے، نادرا ، کسٹم ، ایف بی آر، آیف آئی اے، بینکوں اور دیگر اداروں کی تعاون سے 5 کروڑ سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے نادرا ڈیٹا تک رسائی کیلئے 500 فیس وصول کر رہا ہے حکومت نے نادرا سے فیس میں کمی کی درخواست کی ہے ،

لوگوں کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے گذشتہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں اثاثے ظاہر کرنیوالوں کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، پبلک آفس ہولڈر ہو سکیم سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ٹیکس کے حوالے سے چاروں صوبے تعاون کر رہے ہیں تھوڑا بہت مسئلہ ڈی سی ریٹ کا ہے جس میں خامیاں دور کرنے کی تمام صوبوں نے یقین دہانی کرائی ہے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے پہلے ٹیکس گزار کودفتر جانا پڑتا تھا اب اسے بھی آن لائن کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں