144

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس یکم جولائی کوطلب

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 13ناموں پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے یکم جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 13 ناموں پر غور کیا جائیگا۔ چیف جسٹس پاکستان کے تجویز کردہ ناموں میں 10وکلا اور تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شامل ہیں۔ل

اہورہائیکورٹ میں تعیناتی کیلئے تجویز کیے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سے ہمایوں امتیاز،شکیل احمد اور صفدر سلیم شاہد ،اسی طرح ایڈووکیٹ آصف سعید رانا، ایڈووکیٹ خالد وحید خان، ایڈووکیٹ ناصر محمود اور ایڈووکیٹ ملک وقار حیدر جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئے ایڈووکیٹ محمد الیاس شیخ اور ایڈووکیٹ محمد زبیر خالد سمیت 4دیگر وکلا کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں