93

غزہ میں فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ ،درجنوں مظاہرین زخمی

Spread the love

زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والوں میں دو امدادی کارکن بھی شامل

غزہ (صباح نیوز) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں د رجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں میں طبی عملے کے امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین غزہ کی مشرقی سرحد پر ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 79 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ القدرہ نے بتایا کہ ایک زخمی شہری کے سینے میں گولی لگی جسے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد پر حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔ خیال رہے کہ غزہ کے فلسطینی 30 مارچ 2018 سے غزہ کی سرحد پر علاقے کی 12 سال سے جاری معاشی ناکہ بندی کے خلاف اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کیلیے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ احتجاج مسلسل 63 ہفتوں سے جاری ہے۔ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کے احتجاج کو کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ ایک سال کے دوران اب تک 300 فلسطینی مظاہرین شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں