زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، نیب نے مصطفی کمال کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

Spread the love

ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے

مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی ،نیب ریفرنس

کراچی(کورٹ رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سمیت 4 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔نیب کی جانب سے مصطفی کمال کے خلاف دائر ریفرنس ملزم پر ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی جو 2005 میں نجی تعمیراتی کمپنی نے لیز پر حاصل کرلی۔ نیب نے بتایا کہ مصطفی کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کی غیرقانونی اجازت دی ہے۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر اور نذیر زرداری شامل ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply