123

افغان سر زمین پر تمام سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کو مذاکرات کے لیے آگے بڑھنا ہو گا

Spread the love

پرامن، متحد، مستحکم، خوشحال ترقی کرتا افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے،افغان امن کانفرنس سے خطاب

مری(وقائع نگار) لاہور مرکز برائے امن و تحقیق کے سربراہ و سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے افغان امن کانفرنس کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سر زمین پر تمام سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کو مذاکرات کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن اور خوش حال خطے کے لیے افغان امن ناگزیر ہے، علاقائی خصوصاً پاکستان کا امن و استحکام، براہ راست افغان امن سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرامن، متحد، مستحکم، خوشحال ترقی کرتا افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان، پاکستان کے لیے وسطِ ایشیا کا دروازہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ و جدل ختم کر کے امن کو موقع دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں