107

بریگزٹ معاہد ے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،یورپی یونین

Spread the love

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی یونین کے رہنماؤں نے برطانیہ کے اگلے

وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہد ے میں

کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ برسلز میں سربراہان کے اجلاس میں یورپین

کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ویسٹ منسٹر میں جاری سیاسی ڈرامے

کے باوجود یورپی یونین صبر کا مظاہرہ کرے گا۔ڈونلڈ ٹسک نے صحافیوں کو

بتایا کہ ’ لندن میں کچھ فیصلوں کی وجہ سے بریگزٹ کا عمل پہلے کے مقابلے

میں زیادہ پرجوش ہونے کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے ہماری پوزیشن میں

کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنہوں نے بریگزٹ

پر بات چیت کے لیے یورپی یونین کی سربراہی کی تھی انہوں نے کہا کہ رہنماؤں

نے اتفاق رائے سے بارہا کہا تھا کہ علیحدگی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات

نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں