107

سینئر فوٹو گرافرحسن جعفری ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Spread the love

لاہور (کرائم رپورٹر)مقامی اخبار کے سینئر فوٹوگرافر ،لاہور پریس کلب کے

رکن اور فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے ہر دلعزیز حسن جعفری حادثے کے باعث

انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف فوٹو گرافر حسن جعفری مغلپورہ کے

قریب گزر رہے تھے کہ اس دوران انہیں کسی نا معلوم کار نے ٹکر مار دی جس

کے با عث وہ بے ہوش ہو کر نہر میں جا گرے ، چار گھنٹے کی تلاش کے بعد

ان کی لاش بیجنگ انڈر پاس کے قریب نہر سے نکال لی گئی ۔ان کی موت کی

اطلاع ملتے ہی ان کے حلقہ ارباب ،عزیز و اقارب اور گھر میں کہرام کی صورت

پیدا ہو گئی،رات گئے ان کے گھر تعزیت کرنے والوں کاتانتا بندھا رہا،ناگہانی

موت پر حلقہ صحافت میں افسوس کا سلسلہ جاری رہا۔ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی

جائے گی۔



اپنا تبصرہ بھیجیں