ملک بھر میں آج محترمہ بے نظیر بھٹو کا 66 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

Spread the love

لاہور(مدثر بھٹی سے)آج پاکستان کی تاریخ ساز رہنما دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی 66 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بی بی شہید بھرپور شخصیت کی حامل باوقار اور درویش صفت خاتون تھیں انہوں نے پاکستانی خواتین کو وقار سے سرفراز کیا۔ دنیا میں بی بی شہید کی شناخت ایک بہادر، دلیر، شفیق اور خوبصورت خاتون کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بی بی شہید کی عظمت ہمارے دلوں پر ثبت ہے۔ ہمارے دل ان کی یاد سے دھڑکتے ہیں۔ وہ ہمارے خیالوں کی زینت ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply