حیدرآباد,ٹرینوں میں ٹکر3افراد جاں بحق,متعدد زخمی

Spread the love

حیدر آباد(نامہ نگار) حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری۔ بتایا گیا ہے کہ جناح ایکسپریس کا ڈرائیور محمد اسلم اس حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply