20 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1866ء اٹلی نے آسٹریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا

1980ء پاکستان میں زکوۃ اور عشر آرڈینینس کے ذریعے اسلامی نظام محصول متعارف ہوا۔

1990ء ایران میں سات اعشاریہ چھ کی شدت کے زلزلے سے پچاس ہزار افراد ہلاک ہوئے

2001ء پاکستان کے چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے رفیق احمد تارڑ سے پاکستانی کی صدارت کے عہدے سے استعفی حاصل کر کے خود یہ عہدہ سنبھال لیا۔

2008ء یورپی یونین نے کیوبا پرسے دوہزار تین میں لگائی گئی پابندیاں اٹھانے سے اتفاق کیا

ولادت

1861ء فریڈرک گولینڈ ہوپکنس ایک انگریز حیاتیاتی کیمیاءدان تھے جنھوں نے طب و فعلیات کا نوبل انعام 1929 میں جیتا تھا۔ انھوں نے وائیٹامن کو دریافت کیا تھا نیز وہ رائل سوسائٹی کے صدر بھی رہے تھے۔ ان کا انتقال 16 مئی 1947 کو ہوا۔

1920ء پروفیسر احمد حسن دانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مفکر، مؤرخ، ماہر لسانیات، ماہر بشریات اور ماہر آثار قدیمہ تھے۔ ان کا انتقال – 26 جنوری 2009ء کو ہوا۔

1933ء ضیاء محی الدین ایک پاکستانی اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ٹی وی نشریاتی مقرر ہیں جو اپنے سارے کیریئر کے دوران پاکستانی اور برطانوی سینما میں نمودار ہوتے رہے ہیں۔ ضیاء محی الدین برطانوی ہند میں لائلپور (حالیہ فیصل آباد، پاکستان) کے شہر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی لاہور اور قصور میں بسر کی۔ انہوں نے (1953ء تا 1956ء) لندن میں واقع رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ میں تربیت حاصل کی۔

1975ء سبین محمود ایک انسانی حقوق و سماجی کارکن تھی جن کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے تھا۔ وہ ایک غیر سرکاری تنظیم چلاتی تھیں۔ انہیں 24 اپریل 2015ء کو رات کے وقت مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

1967ء نکول کڈمین، آسٹریلوی اداکارہ

وفات

1958ء کرٹ الڈر ایک جرمن کیمیاء دان تھا۔ انھوں نے اوٹوڈائلس کے ہمراہ ڈائس الڈر کیمیائی عمل پر کام کیا اور اس کے صلے میں ان دونوں کو1950 میں نوبیل انعام دیا گیا۔ وہ 10 جولائی 1902 کو پیدا ہوئے۔

2005ء جیک سینٹ کلئر کلبی امریکا کے طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتاتھا۔ یہ انعام 2000 میں انھوں نے انٹگریتڈ سرکٹ کے حوالے سے کام کرنے کی وجہ سے حاصل کیا تھا۔ اسی سال یہ انعام جرمنی اور روس کے طبیعیات دان ہربرٹ کروئمر , زورس ایونوچ الفرو کو بھی ملا۔ وہ 8 نومبر 1923 کو پیدا ہوئے۔

2018ء مشتاق احمد یوسفی، پاکستان کے ممتاز بینکر اور صاحب طرز مزاح نگار تھے۔ 4 ستمبر 1921 کو راجستھان میں پیدا ہوئے۔

مشتاق احمد یوسفی کے بارے میں تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Please follow and like us:

Leave a Reply