امریکہ نے ایران کو جنگ کی دھمکی دے دی

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے فوجی مقاصد کیلئے اگر جوہری صلاحیت

حاصل کرلی اور ایٹم بم بنایا تو پھر امریکہ اس پر حملہ کر ئیگا ۔ یہ وارننگ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فلوریڈا ریاست میں امریکی سنٹرل کمانڈ

کے ہیڈ کوارٹر میں اس کے سربراہ جنرل میکنزی کیسا تھ تبادلہ خیال کے بعد

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاری کی۔ انہوں نے اس دورے میں ایران

کیخلاف امریکہ کی ممکنہ کارروائی کے طریق کار پر معلومات حاصل کی۔

امریکی وزیر خارجہ کے اس دورے سے قبل پینٹاگون مشرق وسطیٰ کے فوجی

اڈوں پر مزید ایک ہزار فو جی بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے جو خطے میں آئل

ٹینکرز پر مبینہ ایرانی حملے کے بعد امریکی قوت کے اضافے کے پیش نظر

ارسال کئے گئے ہیں۔ ا مر یکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر سپیشل آپریشن

کمانڈر جنرل کلارک سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا ان دونوں کمانڈروں سے

تبادلہ خیا ل کا مقصد خطے کے بارے میں آئندہ حکمت عملی پر صدر ٹرمپ کو

مربوط مشورہ دیا جاسکے۔مسٹر پومپیو نے میڈیا کو بتایا امریکہ کی شروع ہی

سے یہ پالیسی رہی ہے ایران کو اپنے فوجی جوہری پروگرام کو فروغ دینے سے

روکا جائے اور اس مقصد کے حصول کیلئے خارجہ اور دفاع کی وز ا رتیں مل

کر کام کر رہی ہیں۔


پومپیو

Please follow and like us:

Leave a Reply