وزیراعظم کی لا علمی،رابندرناتھ ٹیگور کا قول خلیل جبران سے منسوب

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں

ایک قول کو خلیل جبران سے منسوب کر کے کہا ہے کہ جس نے خلیل جبران

کے الفاظ سمجھ لیے زندگی میں سکون حاصل کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خلیل جبران سے منسوب کر کے ایک قول ٹویٹ کیا کہ ’

میں نے خواب میں دیکھا کہ زندگی کا مقصد لطف اندوز ہونا ہے۔خواب سے بیدار

ہو کر دیکھا کہ زندگی خدمت کرنا ہے اور میں عوام کی خدمت کر کے لطف

اندوز ہوا ہوں‘۔ لیکن سوشل میدیا صارفین نے اس کی تصحیح کرتے ہوئے بتایا

ہے کہ دراصل یہ قول خلیل جبران کا ہے ہی نہیں بلکہ یہ الفاظ برصغیر کے

نامورشاعررابندر ناتھ ٹیگور کے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی

جانب سے شیئر کیے گئے اس قول کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور خلیل جبران اور

رابندرناتھ ٹیگور کو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔



Leave a Reply