انٹر نیشنل فلائٹس کے مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) ایوی ایشن ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بغیر پلا سٹک

ریپنگ کے سفری بیگ لیجا نے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایوی ایشن ڈویژن نے ملک

کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کیلئے

پلاسٹک ریپنگ لازمی قراردے دی۔ تمام بڑے انٹرنیشنل ائرپورٹس پر ایک سے

زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپنگ

مشینوں کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے۔ ٹینڈرپیپرا رول کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیاہے کہ مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے

ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام میں

بھی مدد ملے گی۔اسلام آباد، کراچی ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ ائرپورٹس پر

مشینوں کو ایک ماہ کے اندر نصب کیا جائے گا۔ مسافروں کو سامان کی ریپنگ پر

عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے بعد بغیر ریپنگ

کے مسافروں کا سامان جہا ز میں منتقل نہیں ہوسکے گا۔


پلاسٹک ریپنگ

Please follow and like us:

Leave a Reply