19 جون کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1621ء ترک فوجوں نے یونان کو شکست دی

1961ء کویت نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا

2012ء یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہن عدالت ثابت ہونے پر وزیر اعظم کے سے عہدے سے ہٹا دیا۔

ولادت

1178ء شیخ العالم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر بارہویں صدی کے مسلمان مبلغ اور صوفی بزرگ ہیں۔ ان کو قرون وسطی کے سب سے ممتاز اور قابل احترام صوفیا میں سے ایک کہا گیا ہے۔ ان کا مزار پاک پتن، پاکستان میں واقع ہے۔

1759ء جان گلکرسٹ، فورٹ ولیم کالج کے شعبہ ہندوستانی کے مصنفین میں سے سر فہر ست ڈاکٹر جان گلکرسٹ کا نام ہے۔ وہ بطور ڈاکٹر ہندوستان آئے۔ اور یہاں کی زبان سیکھی کیوں کے اس کے بغیر وہ یہاں اپنے پیشے کو بخوبی سر انجام نہیں دے سکتے تھے۔ بعد میں فورٹ ولیم کالج کے آغاز کا سبب بنے۔ جان گلکرسٹ نے چار سال تک اس کالج میں خدمات سر انجام دیں اور 1804 میں وہ وظیفہ یاب ہو کر انگلستان چلے گئے۔ جہاں اورینٹل اِنسٹی ٹیوٹ میں اردو کے پروفیسر مقرر ہوئے، 9 جنوری 1841ء کو پیرس میں انتقال کر گئے۔

1897ء سیریل نورمن ہنشلوڈ ایک برطانوئی طبیعاتی کیمیاء دان تھے ۔ انھیں 1956 میں کیمیاء کا نوبیل انعام دیا گیا۔

1906ء ارنسٹ بوری چین ایک ضرمن نژاد انگریز حیاتیاتی کیمیاءدان تھے جنھوں نے 1945 کا نوبل انعام برائے طب و فعلیات حاصل کیا۔ اسنے 1928ء میں الیگزنڈر فلیمنگکے ساتھ جراثیموں کے خلاف ایک اہم ترین ہتھیار پنسلین پر کام کیا۔ وہ 12 اگست 1979 کو انتقال کر گئے۔

1910ء پاول فلوری ایک امریکی کیمیاءدان تھے جو پولی مر اور میکرو مالیکیولز کے میدان میں کیے گئے اپنے کاموں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ انھیں 1974 کا نوبل انعام برائے کیمیاء دیا گیا۔

1922ء ایگ بوہر، ڈنمارک کے طبیعیات دان تھے۔ انھوں نے انعام 1975 میں انھوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان بن روئے مٹل سن اور امریکی سائنس دان لیو جیمز رین واٹر کے ہمراہ ایٹمی مرکزے میں موجود کولیکٹیو موشن اور پارٹیکل موشن کے باہمی تعلق کوجاننے اور اس بنیاد پر ایٹمی مکزے کی ساخت کے بارے میں بنائے گئے ان کے مفروضے پر یہ انعام دیا گیا۔ ان کا انتقال 8ستمبر 2009 کو ہوا۔

1945ء آنگ سان سوچی، برما کی آزادی کے ہیرو جنرل آنگ سن کی بیٹی۔ برما میں آمریت کے خلاف سب سے بڑی آواز۔ ان کی طویل جدوجہد کے بعد ان کو 1991 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ انہی کے وزارت عظمی کے دوران برمی مسلمانوں کو بےدردی سے قتل عام کیا گیا اور مسلمانوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ اس دوران دنیا بھر میں ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور ان سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔

1953ء مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے مرکزی امیر اور اسی جماعت کے سابق سربراہ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ مولانا مفتی محمود کے صاحبزادے ہیں۔

1970ء ہندوستانی سیاست دان۔ ملک کی قدآور سیاسی تنظیم کانگریس کے صدر نہرو خاندان کی پانچویں پشت کے رہنما۔ راہُل گاندھی کی پیدائش 19 جون 1970ء کو ہوئی۔ جب وہ چودہ سال کے تھے تو ان کی دادی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا قتل ہو گیا۔ اس کے بعد 21 مئی 1991 کو انتخابات کے دوران میں ان کے والد راجیو گاندھی کا چنّئی میں قتل ہو گیا۔ راہُل گاندھی نے دہلی میں ماڈرن اسکول اور دون اسکول اور پھر سنٹ سٹیفن کالج میں تعلیم حاصل کی اور پھر بیرون ملک سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ راہُل پہلی بار 2004 میں اپنے خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ امیٹھی سے جیت کرپارلیمان پہنچے۔ سال 2007ء میں راہُل کانگریس کے جنرل سکریٹری بنے۔ 2013ء میں پارٹی کے نائب صدر کے طور پر منتخب کیے گے۔ اور اواخر ِ2017ء میں کانگریس کے صدر بنے۔

وفات

870ء خلافت عباسیہ کا چودہواں خلیفہ تھا جس نے 869ء سے 870ء تک حکومت کی۔ اُس کا عہدِ حکومت گیارہ مہینے رہا۔ مہتدی باللہ کے عہد خلافت میں خلافت عباسیہ کا ایک حصہ جو مصر اور بلادالشام پر واقع تھا، دولت طولونیہ کی شکل میں ایک نئی باقاعدہ سلطنت کے طور پر قائم ہو گئی۔

1747 نادر شاہ افشار (فارسی:نادر شاہ افشار، نادر قلی بیگ اور طہماسپ علی خان بھی کہا جاتا ہے) 1736ء سے 1747ء تک ایران کا بادشاہ رہا اور خاندان افشار کی حکومت کا بانی تھا۔ اپنی عسکری صلاحیتوں کے باعث مورخین اسے ایشیا کا نپولین اور سکندر ثانی کہتے ہیں۔

1976 قاضی محمد عیسیٰ تحریک پاکستان بلوچستان کے سرگرم رکن تھے انھوں نے ہی قائد اعظم کے کہنے پر مسلم لیگ بلوچستان کا قیام عمل میں لایا۔ وہ 18 جولائی 1913 کو پیدا ہوئے۔

تعطیلات و تہوار

1910ء پہلی بار فادرز ڈے منایا گیا

Please follow and like us:

Leave a Reply