عمران خان ملک میں سیاسی استحکام نہیں لانا چاہتے،سعید غنی

Spread the love

ملک میں سیاسی بحران کی موجودگی میں معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا ایوان میں رویہ درست نہیں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کی موجودگی میں معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی،غیرملکی سرمایہ کار ملک کے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ہی سرمایہ کاری کرتا ہے، عمران خان ملک میں سیاسی استحکام نہیں لانا چاہتے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے اعلان کے باوجود اس میں اضافہ کیا جبکہ حکومتی پالیسی کے باعث کاروباری افراد بھی اب تذبذب کا شکار ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے خود تو پورا ٹیکس نہیں دیا لیکن وہ عوام سے پورا ٹیکس نکلوانا چاہتے ہیں۔ وہ قوم کو بتائیں کہ ان کے ذرائع آمدن کیا ہیں اور اخراجات کہاں سے پورے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کا ایوان میں رویہ درست نہیں، وہ عدم برداشت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیربلدیات نے جعلی اکانٹس کیس کے حوالے سے کہا کہ صرف دو ٹرانزیکشن کی وجہ سے مسئلہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اومنی گروپ ان اکائونٹس کی ملکیت ظاہر کر چکا ہے۔ جب لوگوں کے سامنے مقدمات کی حقیقت آئے گی تو سب حیران ہو جائیں گے کہ ملک کو کس طرف لے جایا جا رہا ہے

Leave a Reply