چین،5.9شدت کا زلزلہ،12افراد ہلاک، 134زخمی،درجنوں گھر تباہ

Spread the love

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوب مشرقی چینی صوبے سیچوان میں5.9شدت کے

بعدآفٹر شاک سے 12افراد ہلاک اور 134زخمی ہوگئے،درجنوں گھرتباہ میٹ،

منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صبح پانچ بج کر بیس منٹ پرچین کے

صوبے سیچوان کے شہر ای بین کی کاونٹی چھانگ نینگ میں یکے بعد دیگرے

آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں12افراد ہلاک جبکہ 134زخمی ہو چکے ہیں۔

اس وقت پینے کے پانی، خوراک ، خیموں، لحاف سمیت دیگر امدادی سامان متاثرہ

علاقوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔صوبہ سیچوان کے زلزلہ پیما بیورو کی جانب سے

ملنے والی اطلاع کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے تک آفٹرشاکس

ریکارڈ کیے گئے، جن میں پانچ سے پانچ اعشاریہ نو تک کا ایک زلزلہ جب کہ

چار سے چار اعشاریہ نو تک کی شدت کے تین زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔



Leave a Reply