شیشہ سکینڈل: کی وضاحت کی جائے، انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ

Spread the love

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ بورڈنے مانچسٹر شیشہ اسکینڈل کے بارے میں ٹیم انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے سب اچھا ہے کی رپورٹ دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے اس واقعے کے بارے میں ٹیم انتظامیہ سے تفصیلات معلوم کی ہیں اور ٹیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کے خلاف میچ سے دو دن پہلے جمعے کی شب کا ہے۔

شعیب ملک، وہاب ریاض، عماد وسیم اور ثانیہ مرزا ٹیم ہوٹل کے سامنے ایک جگہ کھانا کھانے گئے تھے یہ ویڈیو وہیں کسی شخص نے بنائی ہے۔ حیران کن طور پر پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے کرفیو اوقات کی خلاف ورزی نہیں کی۔

لیکن جب سے مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ہیں پاکستان ٹیم میں کرفیو ٹائمنگ کو ختم کردیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کے ساتھ دو پولیس والے بھی تعینات ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply