خوشاب،درخت کاٹنے کا تنازع،فریقین میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق،11 زخمی

Spread the love

خوشاب (نامہ نگار)خوشاب میں درخت کاٹنے کے تنازع پر2 گروپوں میں

فائرنگ سے4 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت11 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات

کے مطابق گنجیال شمالی کے نواحی ڈیرہ ٹھٹھیانوالہ کے قریب درخت کاٹنے

کیلئے جانے والے افراد پر گھات لگائے رب نواز نے ساتھیوں کی مدد سے

فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں جہان خان ،محمد رمضان اور حبیب الرحمن

موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم رب نواز بھی مارا گیا ۔

فائرنگ کے تبادلہ میں مظفر خان،گل محمد،غلام مصطفی،محمد فاروق،خدیجہ بی

بی،خدا یار ،احمد اقبال ،شمیم خاتوں،شاہرات بی بی،خدیجہ ، وزیراں بی بی زخمی

ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کوتحصیل ہیڈ

کوارٹر ہسپتال قائدآباد منتقل کیا جہاں سے 7زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش

نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی

او خوشاب رانا شعیب محمود،ایس پی انویسٹی گیشن میڈم زبیدہ اور ڈی ایس پی

مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او خوشاب نے ملزمان

کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ تمام مقتولین کی نعشیں

پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply