پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع،ترجمان سول ایوی ایشن

Spread the love

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27فروری سے بند ہے

بھارتی طیارے28جون تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (صباح نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع کردی جس کے بعد لاہور سے مختلف بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے 28 جون تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی۔ پاکستانی فضائی حدود میں مشرقی ایئرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرقی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔

Leave a Reply