پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Spread the love
دائیں طرف سب سے پہلے لیفٹیننت جنرل ساحر شمشاد مرزا، درمیان میں
لیفٹیننت جنرل فیض حمید، اور آخر میں
لیفٹیننت جنرل معظم اعجاز

راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز میں انجینئران چیف تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے انہیں اب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply