178

سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی

Spread the love

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)ایک نجی چینل کے سینئر اینکرپرسن سمیع اللہ

ابراہیم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کے

اندراج کی درخواست دیدی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ’’میں14جون کو

تقریباً ساڑھے نو بجے گٹ والا کے قریب واقع مارکی میں ایک نجی چینل کے

مالک میاں رشید کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے آیا تھا شادی کی تقریب

میں ساتھی صحافی ارشد شریف‘ رئو ف کلاسرا‘ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن

اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجود تھا کہ وفاقی

وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ

بلااشتعال مجھ پر حملہ کر دیا مجھے تھپڑ مارا اور فحش گالیاں دیں اور پھر

خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق

منصور آباد پولیس کی طرف سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے

جب اس سلسلہ میں ایس پی مدینہ ٹائون ڈویژن طاہر مقصود چھینہ سے پوچھا گیا

تو ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی ہدایات کا انتظار کیا جا رہا

ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں