شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

Spread the love

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا

مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا

بینک اکائونٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں،بیان

لاہور(کورٹ رپورٹر) شہباز شریف فیملی کے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے ضلع کچہری میں ضلع مجسٹریٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا 2 بینک اکائونٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکائونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔

مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتایا۔ نیب کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 اکائونٹ سامنے آئے، 23 بینک اکائونٹس میں سیکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں، مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکائونٹس بنا رکھے تھے۔

مشتاق چینی نا صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے۔ مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔ نیب لاہور مشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئی۔یاد رہے مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔ مشتاق چینی کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply