بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانا ہو گی

Spread the love

فریال تالپور اور شہباز شریف کو ڈھیل حاصل ہے،ڈیل نہیں ہو سکتی،شیخ رشید

آصف زرداری چھاتی کے ساتھ پتے لگا کر تاش کھیلنے والا انسان ہے،بلاول کو بیچ میں رگڑ رہا ہے

ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں آ سکتی

آئندہ 15 روز میں مزید جھاڑو پھر سکتی ہے، بلاول کو سب سے پہلے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے

دنیا کے کسی ملک میں بیک وقت سابق صدر اور وزیر اعظم جیل نہیں گئے ، یہ ورلڈ ریکارڈ ہے،صحافیوں سے گفتگو

لاہور(نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں آ سکتی۔ فریال تالپور اور شہباز شریف کو ڈھیل حاصل ہے ڈیل نہیں ہو سکتی، آئندہ 15روز میں مزید جھاڑو پھر سکتا ہے، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانی چاہیے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بلاول کو سیاسی مشورہ دیا اور کہا کہ آصف زرداری چھاتی کے ساتھ پتے لگا کر تاش کھیلنے والا انسان ہے، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلانا ہو گی جس دن بلاول یہ کہہ دے کہ زرداری اور فریال تالپور کو ٹکٹکی پر لٹکادیں اس دن بلاول کامیاب ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف سیریس کیس ہے، وہ ایسے ہی بلاول کو بیچ میں رگڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کواسلام آباد میں پولیس کی چار چار گاڑیوں کے ساتھ پھرتے دیکھا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے۔ فریال تالپور اور شہباز شریف کو ڈھیل حاصل ہے ڈیل نہیں ہو سکتی، دنیا کے کسی ملک میں بیک وقت سابق صدر اور وزیر اعظم جیل نہیں گئے ، یہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں پینتیس پیسنجرز ٹرین اور چار فریٹ ٹرینیں چلانے کے بعد اب ایم ایل ون کے ساتھ ہائی سپیڈ ریلوے کی طرف جا رہے ہیں، بجٹ میں ہمیں ایم ایل ون، دونوں یونیورسٹیز اور نالہ لئی کے لئے پیسے مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ایک ماہ میں کام مکمل ہو جائے گا۔ 117 کو ایک موبائل فون کمپنی کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں، موبائل فون کمپنی کے 220 کال سینٹر ریلوے بکنگ کے کیلئے بھی استعمال ہو سکیں گے، موبائل فون کمپنی تمام گاڑیوں میں وائی فائی کی سہولت بھی دیگی۔

انہوں نے کہا کہ 30 تاریخ کو عمران خان سرسید ایکسپریس کا راولپنڈی سے افتتاح کریں گے اور اس میں سفر بھی کریں گے، سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے فیصل آباد اور وہاں سے کراچی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے ریزرویشن آفس کھولے رکھنے سے 40 کروڑ زیادہ کا بزنس ملا۔ 24 اگست کو میں لاہور کے سامنے اپنے آپ کو پیش کروں گا۔ بتائوں گا خسارہ کتنا کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹوٹل فیول کپیسٹی ایک مہینے کی ہے، اب ہمارے پاس 20دن کا تیل موجود ہوتا ہے، مزید ڈپوز میں بھی اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس اکیس دن کا فیول ہے، ریلوے بک کے تحت ہمارے ہاس سات دن کا فیول ہونا چاہئے۔ فریٹ ٹرین کے کرایوں میں فیول کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے دس فیصد کا اضافہ کیاگیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں پیسنجر ٹرینوں سے نفع کمایا ہے،فریٹ ٹرینوں کے ٹارگٹ کو بڑی مشکل سے پورا کیا ہے۔ پوری دنیا میں فریٹ ٹرینیں نفع دیتی ہیں۔ ہم اپنی فریٹ ٹرینیں بہتر کرنے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply