فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں، رانا ثنااللہ

Spread the love

اس بار ان کو دی گئی کراکری کی نہ صرف ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا ثنااللہ خان نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تا کہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ملک پر ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پر ڈھال بنایا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ نے وزیر کی کُرسی پہ بیٹھ کہ سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے ۔ فردوس باجی وزیراعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں ۔فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی عمران نیازی کے دماغی معائنہ کروانے کے لئے ابھی تک بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا، لگتا ہے یہ کام بھی ہمیں کرنا پڑے گا ۔فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ ہونے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی دفعہ جیل میںبھی ڈال دیںتو بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا ۔فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا عوام حساب مانگ رہی ہے۔

فردوس باجی پچھلی دفعہ وزرات سے فارغ ہوئیں تو سرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں، رانا ثنااللہ اس بار ان کو دی گئی کراکری کی نہ صرف ضمانت لی جائے بلکہ ایڈونس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔

Leave a Reply