فیصل آباد,فواد چوہدری نے معروف صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ جڑ دیا

Spread the love

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد

حسین نے معروف صحافی سمیع ابراہیم کو ایک تقریب کے دوران تھپڑ جڑ دیا

اور فوراً وہاں سے چلے گئے جب کہ تقریب میں موجود سیاسی شخصیات اور

بیوروکریٹس سمیت تمام شرکاء نے وفاقی وزیر کے اس طرز عمل پر حیرانی اور

تشویش کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین فیصل آباد میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جب

کہ وہاں معروف صحافی سمیع ابراہیم بھی موجود تھے اچانک فواد چوہدری نے

سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کردیا اور وہاں سے چلے گئے جب کہ اس موقع پر

تقریب میں اہم سیاسی شخصیات ، بیورو کریٹس ، صحافی اور دیگر افراد بھی

موجود تھے جنہوں نے وفاقی وزیر کے اس طرز عمل کی مذمت کی اور سمیع

ابراہیم سے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہوا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے

پروگراموں میں ان پر تنقید کی تھی جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر بھی ایک ایسا ٹوئٹ کیا تھا جس میں میں نے انکشاف کیا تھا کہ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے اندر ایک گروپ بنا رہے ہیں جس کے وہ پیپلز پارٹی سے

ملوانا چاہتے ہیں جس پر فواد چوہدری نے مجھے دھمکیاں بھی دی تھی اور اب

تقریب میں انہوں نے ایسے طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply