ڈالر,سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Spread the love

کراچی(کامر سرپورٹر) ڈالر اور سوناملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 3.10روپے اضافہ کے بعد ڈالر 156روپے

جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3.50روپے اضافے کے بعد 157روپے کی بلند ترین

سطح پر پہنچ گیا ۔ دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر

1.30 روپے اضافہ سے 154.20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت

ایک روپے اضافے کے بعد 154.50 پیسے پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد

ڈالر کی قیمت 157روپے تک جاپہنچی۔اوپن مارکیٹ میں 13روز میں ڈالر کی

قیمت 7روپے بڑھی ہے ۔ادھر صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک بھر میں سونے

کی قیمت میں 2700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت

75900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6072 روپے اضافے کے بعد

60720 روپے ہوگئی ہے سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد سونا تاریخ

کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply