علیمہ اپنے پاکباز بھائی کی طرح قانون سے بالاتر،کیا بات ہے، مریم نواز

Spread the love

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ سیاسی

مخالفوں کی بہنیں اور بیٹیاں جیلوں ، حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی

نذر ہوگئیں لیکن صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے فریال تالپور کی

گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاسی مخالفوں کی بہنیں

اور بیٹیاں جیلوں ، حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہوگئیں لیکن

صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کر کے بھی بنا

کسی ذریعہ معاش کے اربوں روپے کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون

کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اور اس کا تمسخر اڑا کر چلتی بنی۔انہوں نے کہا کہ

علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح ہے جو نہ خاندانی رئیس ہے نا اس کا

کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے

اور ہر قانون سے بالاتر ہے،کیا بات ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply