وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Spread the love

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا سارہ سینڈرز کو خدمات پر خراج تحسین

واشنگٹن(صباح نیوز) وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیاپر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرزرواں ماہ کے آخر میں عہدے سے علیحدہ ہورہی ہیں۔امریکی صدر نے سارہ سینڈرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سارہ سینڈرزغیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل خاص خاتون ہیں

انہوں نے ساڑھے3سال عہدے پر زبردست خدمات انجام دیں۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سارہ سینڈرز آرکنساس کے گورنرکیلئے انتخاب لڑیں گی۔ انہوں نے بطوروائٹ ہائوس سیکریٹری، اچھی طرح خدمات پیش کرنے پرسارہ سینڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

سارہ سینڈرزنے ایک بیان میں کہا کہ میرے لئے سب سے اہم کام اپنے بچوں کی اچھی ماں بن کر دکھانا ہے، اب اپنے گھر واپس جانے کا وقت آگیا۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کئی عہدیدار استعفی دے چکے ہیں۔ جولائی 2017 میں وائٹ ہائوس کے ترجمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن شون اسپائسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply